ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پر لیکر جائیں گے، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کودوبارہ ترقی کی راہ پرلیکرجائیں گے، یوکرین روس تنازع کے باعث دنیابھرمیں مہنگائی بڑھی، نوجوانوں کوآگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرناہوں گے، ملک میں سیاحتی فروغ کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

وزارت منصوبہ بندی کے زیرانتظام ٹرن اراونڈپاکستان سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ گزشتہ دورحکومت میں ہم نے وژن 2025 لانچ کیا جس کا مقصد پاکستان کوترقی یافتہ ممالک کی صف میں لاناتھا۔گزشتہ حکومت نے ترقیاتی فنڈزمیں کمی کر دی۔ اب ہمارامقصد گزشتہ سمیت موجودہ چیلنجزسینمٹناہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کودوبارہ ترقی کی راہ پرلیکرجائیں گے، یوکرین روس تنازع کے باعث دنیابھرمیں مہنگائی بڑھی۔ حکومت کے پاس وسائل نہیں،مالی بحران کاشکارہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پوری کوشش کریں گے اور پاکستان کودوبارہ ترقی کی راہ پرلیکرجائیں گے، نوجوانوں کوآگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرناہوں گے، ملک میں سیاحتی فروغ کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں