وزارت خارجہ کے ترجمان نے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور عوام اردن کے عقابہ پورٹ پر المناک حادثے میں کئی قیمتی جانیں ضائع اور متعدد افراد کا زخمی پر بہت دکھ اور افسوس کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں اُردن کے برادر عوام اور حکومت سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اردن کی عقبہ بندر گاہ پر زہریلی کلورین گیس کےاخراج سے کم از کم 12 افراد ہلاک اور 251 سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جو ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب جبوتی کو برآمد کی جانے والی 25 ٹن کلو رین گیس سے بھرا ایک ٹینک ٹینکر پر منتقلی کے دوران گر گیا تھا ۔