ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان شہریوں کیلیے نئی ویزا پالیسی کا مقصد دونوں ممالک کو قریب لانا ہے، شہباز شریف

اسلام آ باد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ افغان شہریوں کے لیے ویزا نظام میں تبدیلی کا مقصد دونوں ممالک کو قریب لانا ہے، افغان عوام کی مدد کرنا اور وسط ایشیا کے وسیع تر خطے سے کاروبار اور سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ  افغان ڈرائیوروں و ٹرانسپورٹرز کو 48 گھنٹے کے اندر ایک سال تک کے لیے ملٹی پل ویزا فراہم کردیا جائیگا، پاکستانی سفارت خانے افغان شہریوں کی موجودہ قومیت کی بنیاد پر ان کی ویزا درخواستوں پر کارروائی کریں گے اور افغان ڈرائیوروں و ٹرانسپورٹرز کو 48 گھنٹے کے اندر ایک سال تک کے لیے ملٹی پل ویزا فراہم کردیا جائیگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویزا نظام میں اس سہولت کا مقصد دونوں ممالک کو قریب لانا، افغان عوام کی مدد کرنا اور وسط ایشیا کے وسیع تر خطے سے کاروبار اور سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو مزید لبرل ویزا پالیسی پر کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں