ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا نے مختلف ممالک کی 36 کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا

واشنگٹن : امریکا نے پاکستان، چین، روس، ازبکستان،سنگا پور سمیت دیگر ممالک کی 36 کمپنیوں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکا نے گزشتہ روز چین برطانیہ، متحدہ عرب، سنگاپور،ازبکستان، پاکستان، ویتنام اور دیگر ممالک کی 36 کمپنیوں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کردیا۔

رپورٹس کے مطابق ان ممالک کی کمپنیوں پر روسی فوج اور روسی دفاعی صنعت کو مدد فراہم کرنے کا الزام ہے۔بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کا فیصلہ دنیا بھر کے اداروں اور افراد کو ایک طاقتور پیغام بھیجتا ہے کہ اگر وہ روس کی حمایت کرنا چاہتے ہیں تو امریکا ان سے رابطہ منقطع کر دے گا۔

امریکی محکمہ تجارت نے کہا ہے کہ 24 فروری کے حملے سے قبل ان کمپنیوں نے روسی اداروں کو اشیاءفراہم کی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں