روس نے امریکی صدر جو بائیڈن کی اہلیہ اور بیٹی سمیت 25 امریکی شہریوں پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ روسی سیاسی ماہرین اور عوامی شخصیات کے خلاف پابندیوں میں مسلسل توسیع کر رہا ہے۔
روس نے 25 امریکی شہریوں پر غیر معینہ مدت کے لیے روس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی اور زیر بحث ناموں کی فہرست شائع کردی گئی ہے ۔
فہرست میں میک فال یر میک گروپ کے ارکان، سینیٹرز اور یونیورسٹی کا عملہ بھی شامل ہے جنہوں نے روس کے خلاف پابندیوں کی تجاویز تیار کی تھیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن کی اہلیہ جل بائیڈن اور ان کی بیٹی ایشلے بائیڈن بھی پابندیوں کی مذکورہ فہرست میں شامل ہیں۔