ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آفریدی بھی پاکستان جونیئر لیگ سے منسلک ہو گئے

لاہور/کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) سے منسلک ہو گئے۔اکتوبر میں شروع ہونے والی انڈر 19 جونیئر لیگ میں شاہد آفریدی کو ٹیم کا مینٹور مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان جونیئر لیگ کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر شاہد آفریدی کا ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں بوم بوم آفریدی کے نام سے مشہور سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے انڈر 19 کھلاڑی پاکستان جونیئر لیگ کا حصہ ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس لیگ میں کھیلنے والے کھلاڑی ہمارے مستقبل کے سپر اسٹار ہوں گے۔ میں بھی اس لیگ کا حصہ ہوں گا اور آپ سے اکتوبر میں ملوں گا۔خیال رہے کہ پی جے ایل کا پہلا ایڈیشن رواں سال اکتوبرمیں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان جاوید میاندادکو پاکستان جونیئر لیگ کا مینٹور جبکہ اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی کو پی جے ایل کے ابتدائی ایڈیشن کے لیے ٹیموں کا مینٹورز مقرر کردیا ہے۔ایونٹ کی 6 فرنچائز ٹیموں کی فروخت کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے چند روز قبل اشتہار جاری کیا تھا جس کے جواب میں 30 اداروں نے ٹیمیں خریدنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں