ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

*** روزنامہ صباح : ” ایردوان  اور بائیڈن سربراہی ملاقات”

صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز اسپین کے شہر میڈرڈ میں نیٹو کے سربراہان مملکت اور حکومتی سربراہی اجلاس میں امریکہ کے صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی۔ اجلاس سے قبل اپنے بیان میں ایردوان  نے کہا کہ ’’نیٹو کو مضبوط کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات خاص طور پر روس یوکرین کے عمل میں خصوصی کردار ادا کریں گے۔ ایردوان نے  اناج راہداری کے بارے میں کہا کہ ہم اس عمل کو متوازن پالیسی کے ساتھ حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

***روزنامہ حریت: "میڈرڈ میں نیٹو سربراہی اجلاس: 2 ممالک کو نیٹو کی دعوت… ترکی کا شکریہ”

میڈرڈ، سپین میں نیٹو کے 32ویں سربراہی اجلاس کے بعد جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے فن لینڈ اور سویڈن کو نیٹو میں شمولیت اور الحاق پروٹوکول پر دستخط کرنے کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیٹو کے سیکریٹری جنرل ہینز اسٹولٹن برگ نے سربراہی اجلاس کے بعد اپنے بیان میں ترکی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ معاہدہ ترکی کے ساتھ ساتھ سویڈن اور فن لینڈ کے لیے بھی ایک اچھا معاہدہ ہے۔

 

***روزنامہ  اسٹار: "ترکی کی کامیابی عالمی ایجنڈے پر ہے”

ترکی میڈرڈ سربراہی اجلاس میں اپنے پرعزم موقف  پر ڈٹا رہا  اور کوئی  سمجھوتہ نہیں کیا، بعد میں ترکی کی شرائط  پر میڈرڈ میں فن لینڈ اور سویڈن کے ساتھ دستخط کیے گئے، سہہ  فریقی میمورنڈم میں ٹھوس فوائد حاصل کیے  گئے ہیں۔ اس معاہدے کو عالمی پریس میں وسیع کوریج ملی ہے۔ عالمی پریس  نے لکھا ہے   کہ ترکی کو ‘وہ مل گیا جو وہ چاہتا تھا’۔ اکانومسٹ میگزین نے رپورٹ کیا کہ ترکی نے نیٹو کی امیدواری کے لیے فن لینڈ اور سویڈن  سے متعلق  ویٹو  ختم کردیا  ہے   اور صدر  اہنی شاندار  فتح کے ساتھ وطن  لوٹ رہے ہیں۔

 

***روزنامہ وطن: "نیٹو سے ترکی کا اہم مشن”

نیٹو نے ترکی کو ایک اہم مشن دیا ہے جو ایک سال تک جاری رہے گا۔ نیٹو کے پرماننٹ مائن کاؤنٹر میژرز نیول ٹاسک گروپ-2 کی کمان، جو نیٹو کی بحری کارروائیوں اور مائن وارفیئر کے لیے تربیتی سرگرمیوں کا ذمہ دار ہے، ایک سال کے لیے ترکی کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

***روزنامہ یینی شفق: ” مئی میں استنبول میں  سیاحوں کا نیا   ریکارڈ "

 ماہ مئی  میں استنبول   نے 1 ملین 402 ہزار 366 غیر ملکی سیاحوں کی میزبانی کی، جو گزشتہ 33 مہینوں میں سب سے زیادہ  تعداد ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں