ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روسی صدر یوکرین پر قبضے کا خواب دیکھ رہے ہیں، امریکی انٹیلی جنس

واشنگٹن: امریکی انٹیلی جنس اداروں نے یوکرین روس جنگ کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن یوکرین پر مکمل قبضہ کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں ‘روسی افواج جنگ باعث بہت کمزور ہو چکی ہے۔

روسی افواج آہستہ آہستہ یوکرینی علاقوں کو قبضہ کرنا چاہتے ہیں جس کے باعث جنگ کا دورانیہ طویل ہوسکتاہے‘روس جلدیوکرین پر قبضہ نہیں کر سکتا۔

امریکی محکمہ تجارت کے زیر اہتمام کانفرنس کے دوران کہا کہ یوکرین کے دارالحکومت کیف اور دیگر شہروں پر قبضہ کرنے میں ناکامی کے بعد روس نے ڈونباس میں قبضے پر کوششیں مرکوز کیں۔

انہوں نے کہا کہ روسی صدر کے جنگ کے آغاز پر جو اہداف تھے وہی اہداف اب بھی ہیں کیونکہ وہ یوکرین کے زیادہ تر علاقوں پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور اس بات کا امکان نہیں ہے کہ روس یہ ہدف کسی بھی وقت حاصل کر لے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں روسی صدر کے اقتدار اور فوجی مقاصدمیں ہم آہنگی نظر نہیں آئی۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ روس کی جارحیت طویل عرصے تک جاری رہے گی اور یہ صورتحال کافی سنگین ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس کی وسیع تر فوجی صلاحیتوں کو محدود کرتے ہوئے اس بات کا امکان ہے کہ یہ جنگ طویل عرصے تک جاری رہ سکتی ہے۔ امریکی انٹیلی جنس کے جائزوں کی بنیاد پر انہوں نے کہا کہ جب تک جنگ جاری رہے گی۔

 روسی فوجیوں کے بیک وقت متعدد آپریشن کرنے کا امکان نہیں ہے جس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ روس اپنے دشمنوں کو نشانہ بنانے کے لیے “غیر متناسب آلات” پر زیادہ انحصار کرتا ہے جس میں سائبر حملے، توانائی کے وسائل اور حتیٰ کہ جوہری ہتھیاروں کو کنٹرول کرنے کی کوششیں بھی شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں