ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان نے اُدے پور قتل کیس سے متعلق بھارتی میڈیا رپورٹس مسترد کردیں

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی طرف سے ایسے بیانات کو یکسر مسترد کر دیا ہے جن کا مقصد قتل کے ایک مقدمے میں ملوث افراد کا تعلق پاکستان میں ایک تنظیم سے جوڑنا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں اس سلسلے میں بھارتی میڈیا کی اطلاعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے الزامات بی جے پی ، آر ایس ایس ہندوتوا کی پشت پناہی میں بھارتی حکومت کی طرف سے بھارت کے اندرونی مسائل میں پاکستان کو بدنام کر کے بھارت کو بری الذمہ قرار دینا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اس قسم کے مذموم اقدامات کے ذریعے نہ تو بھارت میں اور نہ دنیا بھر میں عوام گمراہ ہوں گے-

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں