صحافی سبوخ سید نے اپنی ٹویٹ میں انتہائی افسوسناک خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینئر کالم نگار ایاز امیر کو دنیا نیوز کے باہر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ نامعلوم افراد نے ان کو تھپڑ مارے اور موبائل فون بھی چھین لیا۔
خیال رہے کہ ایاز امیر نے گذشتہ روز ایک تقریب میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
دنیا ٹیو پر پروگرام ختم کرنے کے واپسی پر سینئر تجزیہ کار ایاز امیر صاحب پر نامعلوم افراد کا حملہ۔ ایاز امیر صاحب اور ڈرائیور پر تشدد۔
ایاز امیر صاحب نے بتایا کہ دفتر سے نکلتے ہی ایک کار نے ہماری گاڑی بلاک کی, 6 افراد نے تشدد کیا pic.twitter.com/ve9SaKUIke— Tariq Habib (@tariqhabib1) July 1, 2022
دنیا نیوز سے وابستہ سینئر صحافی طارق حبیب نے اپنی ٹویٹ میں بتایا ہے کہ دنیا ٹی وی پر پروگرام ختم کرنے کے واپسی پر سینئر تجزیہ کار ایاز امیر صاحب پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔
ایاز امیر پر دنیا نیوز کے باہر تشدد تھپڑوں کی برسات موبائل بھی چھین لیا گیا ۔۔ pic.twitter.com/8A88YTErZB
— Sabookh Syed | سبوخ سید (@SaboohSyed) July 1, 2022
انہوں نے لکھا کہ ایاز امیر صاحب اور ان کے ڈرائیور کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ایاز امیر صاحب نے بتایا کہ دفتر سے نکلتے ہی ایک کار نے ہماری گاڑی بلاک کی اور 6 افراد نے تشدد کیا۔
یہ بھی پڑھیں: خان صاحب! خباثتوں سے نکلیں، لات پڑی تو اب چی گویرا بن رہے ہیں:ایاز امیر
خیال رہے کہ ایاز امیر نے گذشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ خان صاحب! آپ کے ذہن میں راوی ریور اربن سٹی جیسی جو خباثتیں تھیں اس سے نکلیں، آپ کو لات پڑی ہے تو اب چی گویرا بن رہے ہیں۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں جس میں عمران خان بھی موجود تھے، ایاز امیر نے کہا کہ پراپرٹی ڈیلروں سے نکلو، پاکستان کی زمین کم پڑ جائے گی، ڈی ایچ ایز کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سارے کھلواڑ میں ایک ہی اچھی چیز ہوئی ہے اور وہ یہ ہے کہ جو عمران خان کیخلاف کوشش ہوئی تھی اس سے پہلے آپ نے پاکستان کو پراپرٹی ڈیلروں کے حوالے کر دیا تھا۔
، خان صاحب آپ کے ذہن میں راوی ریور اربن سٹی جیسی جو خباثتیں تھیں اس سے نکلیں، آپ کو لات پڑی ہے تو اب چی گویرا بن رہے ہیں۔ پراپرٹی ڈیلروں سے نکلو پاکستان کی زمین کم پڑجائے گی ڈی ایچ ایز کی خواہش پوری نہیں ہوگی، ایاز امیرhttps://t.co/qsmz46QvGC pic.twitter.com/U6bUIWQaTZ
— Naya Daur Urdu (@nayadaurpk_urdu) June 30, 2022
انہوں نے عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ نے اس تقریب میں قائداعظم اور علامہ اقبال کی تصاویر آویزاں کی ہوئی ہیں، ان کی جگہ دو پراپرٹی ڈیلروں کی فوٹوز لگا دیتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔
ایاز امیر نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے آپ کو دھکا اور لات پڑی تو ما شا اللہ آپ بھی اب چی گویرا بن رہے ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ اب آپ چی گویرا ہی رہیں۔
صحافی اور کالم نگار ایاز امیر کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ اس سے کچھ سیکھیں، پراپرٹی ڈیلروں سے اپنی جان چھڑائیں۔ لاہور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی خباثتیں جو آپ نے اپنے دماغ میں ڈال لی تھیں، خدارا اس سے نکلیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جس طریقے سے آپ نے پراپرٹی سیکٹر کی حوصلہ افزائی کی۔ پاکستان کی آدھی زمین راولپنڈی میں بیٹھے ہمارے بھائیوں نے کھا لی۔ پاکستان کی زمین کم پڑ جائے گی لیکن ان ڈی ایچ ایز کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔