ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان دور کی دو بڑی سبسڈی اسکیمیں معطل

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے سابق دور حکومت میں کم لاگت کے مکانات اور نوجوانوں کے کاروبار کے لیے متعارف کرائی گئی دو بڑی سبسڈی والے قرض کی اسکیموں کو عارضی طور پر معطل کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ میکرو اکنامک صورتحال کے پیش نظر یہ مشورہ دیا گیا کہ حکومت پاکستان گورنمنٹ مارک اپ سبسڈی (G-MSS)برائے ہاسنگ فنانس کے فیچرز پر نظر ثانی کر رہی ہے جسے عام طور پر میرا پاکستان میرا گھر (ایم پی ایم جی) اسکیم کہا جاتا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے ایک نوٹی فکیشن میں کہا کہ(تجارتی)بینکوں، ترقیاتی مالیاتی اداروں (ڈی ایف آئیز)اور مائیکرو فنانس بینکوں(ایم ایف بیز)کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ایم پی ایم جی کے تحت یکم جولائی 2022 سے 31اگست 2022 تک مزید ادائیگیاں روک دیں۔

 اس کے علاوہ انہوں نے اسکیم کے تحت 474 ارب روپے کی ڈیمانڈ کے خلاف 212 ارب روپے کی درخواستوں کی منظوری دی ہے۔ حکومت نے وزیراعظم کی کامیاب جوان یوتھ انٹرپرینیورشپ اسکیم (PMKJ-YES) کو بھی عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں