ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈمی حکومت کا ایجنڈا صرف اپنے کیسز ختم کرنا ہے، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ڈمی حکومت ہے اور اس کا اصل مقصد صرف اپنے کیسز کو ختم کرنا ہے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں حالیہ اضافے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں تقریباً 15 اور ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 14 روپے اضافےکے بعد جولائی میں مہنگائی کے اور ٹیکے لگیں گے۔

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ اب عوام کو ریلیف نہیں، تکلیف ملے گی۔لوگ گھریلو سامان بیچ کر گزارہ کررہے ہیں اور ابھی بجلی کا بل بھی آنا ہے۔ ووٹ بیچنے والے کو عہدے اور پارٹی ٹکٹ مل رہے ہیں۔عنقریب حکومت کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا۔

حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ڈمی حکومت ہے، جس کا ایجنڈا صرف اپنے کیس ختم کرنا اور IMF کے اشاروں پر ناچنا ہے۔انہیں کوئی غرض نہیں کہ غریب پر کیا بیت رہی ہے۔یہ اپنا ملبہ دوسروں پر ڈال کر خودچلے جائیں گے اور ملک کو شدید ترین معاشی،سیاسی اور اقتصادی بحران میں ڈال جائیں گے۔ضمنی الیکشن چوری کرنےکی کوشش کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں