ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں پیپلز بس سروس کے دوسرے روٹ کا بھی آغاز کردیا گیا

کراچی:  شہریوں کی سہولت کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے شروع کی جانے والی پیپلز بس سروس کے دوسرے روٹ کا آغاز ہوگیاہے۔

پیپلز بس سروس کا دوسرا روٹ نارتھ کراچی سے انڈس اسپتال کورنگی تک ہوگا جب کہ دوسرے روٹ میں بس ناگن چورنگی، سہراب گوٹھ، گلشن چورنگی، نیپا، جوہرموڑ، ڈرگ روڈ، شاہ فیصل کالونی اور لانڈھی سے گزرے گی۔

اس سے قبل پہلے مرحلے میں بس روٹ ون کا افتتاح کیا گیا تھا جس میں بسسزماڈل کالونی سے شاہراہ فیصل، کینٹ اسٹیشن سے ہوتی ہوئی آرام باغ تک جارہی ہیں۔

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے مطابق انٹرا سٹی کے لیے یوپی موڑ نارتھ کراچی میں بس ڈپو قائم کیا گیا ہے، منصوبے کے تحت کراچی کے 6 مختلف روٹس پر 200 سے زائد بسسز چلائی جائیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں