ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا مہنگا ترین اوور کرادیا

بھارت کے خلاف سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میچ میں انگلش فاسٹ باؤلر اسٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا مہنگا ترین اوور کراتے ہوئے ایک ہی اوور میں 35رنز دے دیے۔

برمنگھم میں کھیلے جا رہے سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدائی طور پر درست ثابت ہوا اور 98رنز پر پانچ بھارتی بلے باز پویلین لوٹ چکے تھے اور بظاہر ایسا لگتا تھا کہ شاید جلد ہی پوری مہمان ٹیم پویلین لوٹ جائے گی لیکن پھر ریشابھ پنت اور رویندرا جدیجا نے انگلش ٹیم کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

پنت نے 111 گیندوں پر 146 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ جدیجا نے بھی سنچری اسکور کی جس کی بدولت بھارت نے پہلی اننگز میں 416 رنز بنائے۔

تاہم بارش سے متاثرہ میچ کے دوسرے دن شائقین نے بھارتی بلے بازوں کی جرات مندانہ بیٹنگ کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ بھی بنتے دیکھا اور یہ ریکارڈ بھی ایک ایسے موقع پر بنا جب مہمان ٹیم 9 وکٹیں گنوا چکی تھی۔

Image

بھارت کے قائم مقام کپتان جسپریت بمراہ نے 9 وکٹیں گرنے کے بعد جارحانہ انداز اپنایا اور براڈ کی خراب لائن و لینتھ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک اوور میں 35 رنز بٹورے۔

انہوں نے براڈ کی پہلی گیند پر چوکا لگایا اور پھر اگلی وائیڈ کرائی جو باؤنڈری پار کر گئی جبکہ اگلی کرائی گئی گیند نوبال قرار پائی جس پر بھارتی قائد نے چھکا جڑ دیا اور پھر چوکا بھی لگایا، بھارتی باؤلر نے اس کے بعد مزید دو چوکے اور ایک چھکا لگا کر اوور میں مجموعی طور پر 35 رنز بٹورے اور عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

Image

اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ کے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ برائن لارا، کیشپ مہاراج اور جیارج بیلی کے پاس تھا جنہوں نے ایک اوور میں 28رنز بنائے تھے۔

Image

پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی نے بھارت کے خلاف 2005 میں ایک اوور میں 27 رنز بٹورے تھے۔

منبع: ڈان نیوز

The post اسٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا مہنگا ترین اوور کرادیا appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں