ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی پنجاب میں 300 یونٹ تک بجلی مفت دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب پارٹی سربراہ کے ہمراہ

امرتسر : بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے کہا کہ حکومت ریاست کے لوگوں کو دی گئی ضمانت کو پورا کر رہی ہے کیونکہ جمعہ سے ہر گھر کو ہر ماہ 300 یونٹ مفت بجلی ملے گی۔

یاد رہے کہ عام آدمی پارٹی کی پنجاب حکومت نے پہلے 1 جولائی سے ہر گھر کو 300 یونٹ مفت بجلی دینے کا اعلان کیا تھا۔بھگونت مان نے کہا کہ پچھلی حکومتیں انتخابات میں وعدے کرتی تھیں اور وعدوں کی تکمیل میں 5 سال گزر جاتے تھے لیکن ہماری حکومت نے پنجاب کی تاریخ میں ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ آج ہم پنجابیوں کو دی گئی ایک اور گارنٹی پوری کرنے جا رہے ہیں۔ آج سے پنجاب میں ہر خاندان کو ماہانہ 300 یونٹ مفت بجلی ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہر گھر کو ہر ماہ 300 یونٹ مفت بجلی دینا عام آدمی پارٹی کے 2022 کے پنجاب اسمبلی انتخابات کے دوران کیے گئے کلیدی وعدوں میں سے ایک تھا۔ اے اے پی لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ راگھو چڈھا نے کہا کہ لوگوں کو مفت بجلی فراہم کرنے والی دہلی کے بعد پنجاب دوسری ریاست بن گئی ہے۔ آج ایک تاریخی دن ہے کیونکہ پنجاب دہلی کے بعد دوسری ریاست بن گیا ہے جہاں لائف لائن بجلی مفت ملتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں