ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دو برس بعد عازمین حج کی بڑی تعداد مکہ مکرمہ پہنچ گئی

hajj 2022 pilgrims reached makkah

مکہ مکرمہ: عالمی وبا کورونا کی وجہ سے عائد کی گئی پابندیاں ختم ہونے کے بعد 2 برس کے وقفے سے عازمین حج کی بری تعداد مکہ مکرمہ پہنچ گئی، جہاں ہر جانب لبیک کی صدائیں سنائی دے رہی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق رواں برس 2 سال کے وقفے سے 10 لاکھ مسلمان فریضہ حج ادا کریں گے۔ اس سلسلے میں ذوالحج کا چاند نظر آتے ہی ضیوف الرحمن کی بڑی تعداد حرم مکی پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔  مقامی ذرائع کے مطابق اب تک 3 لاکھ سے زائد عازمین حج مدینہ پہنچ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں برس سعودی عرب سے باہر ممالک سے بھی عازمین کو حج کے لیے آنے کی اجازت دی گئی ہے جب کہ گزشتہ دو سالوں میں صرف مقامی اور مقیم افراد ہی کو محدود تعداد میں حج کی اجازت دی گئی تھی۔

رواں برس بڑی تعداد میں عازمین کا پہنچنا اور ان کا جوش و جذبہ قابل دید ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں