ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں شدید بجلی بحران کے باوجود کے الیکٹرک کا اضافی لوڈشیڈنگ کا اعلان

k electric announce more loadshedding in karachi

کراچی: شہر قائد میں پہلے سےجاری طویل، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بجلی بحران کے باوجود کے الیکٹرک نے گیس قلت کی آڑ میں اضافی لوڈشیڈنگ کرنے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کے الیکٹرک نے پہلے ہی مہنگائی کے ستائے شہریوں پر لوڈشیڈنگ میں اضافہ کرکے مزید ذہنی اذیت سے دوچار کردیا ہے، جس کے نتیجے میں کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہونے کے ساتھ عوام کی زندگی مزید اجیرن ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے کی جانے والی اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ پہلے ہی 10 گھنٹے تک پہنچ چکا ہے، تاہم اب مستثنیٰ علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کا اعلان کردیا گیا ہے علاوہ ازیں رات کے اوقات میں بھی مختلف علاقوں میں لائٹ جانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

دوسری جانب حکومتی اور عوامی سطح پر کے الیکٹرک پر نہ صرف تنقید کی جا رہی ہے بلکہ شہریوں کو ان کا حق دلوانے کے لیے جماعت اسلامی میدان میں موجود ہے۔ اس سلسلے میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کے الیکٹرک ہیڈ آفس پر دیے گئے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  جماعت اسلامی کے نامزد چیئرمین،وائس چیئرمین اور کونسلرز اپنے اپنے علاقوں میں احتجا ج کریں گے، ہم سڑکیں بند کرنا نہیں چاہتے،اگر کے الیکٹرک نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو ہم شاہراہ فیصل بلاک کردیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم کے الیکٹرک انتظامیہ کو 3دن کا وقت دیتے ہیں اگر لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوئی تو شاہراہ فیصل پر طویل دھرنا دیں گے۔لوڈشیڈنگ جاری رہی تو ہم احتجاج کے دائرے کو وسیع کردیں گے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے مبینہ طور پر مصنوعی لو ڈشیڈنگ کی جا رہی ہے تا کہ گیس مل سکے اور سستی بجلی پیدا ہو۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں