ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ حکومت نے  صوبے بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی

کرا چی: وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے سندھ بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی, وزیر اعلی سندھ نے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر محمد ساجد جوکھیو کو رین ایمرجنسی ملیر کا فوکل پرسن مقرر کردیا،اس سلسلے میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر محمد ساجد جوکھیو نے ضلع کونسل کراچی، بلدیہ ملیر سمیت تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم جاری کردیا، اس سلسلے میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر محمد ساجد جوکھیو نے کہاکہ وزیر اعلی سندھ نے سندھ بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کرکے سندھ کے تمام اضلاع میں فوکل پرسن مقرر کردئیے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ضلع کونسل کراچی، بلدیہ ملیر سمیت تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے، برسات کے دوران صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے بھر پور انتظامات کئے جائیں، عوام کو ہر طرح سے ریلیف فراہم کیا جائے، رین ایمرجنسی کی تمام انتظامات کی نگرانی میں خود کروں گا اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں