شندور پولو فیسٹیول کا فائنل ایک بار پھر چترال کی ٹیم نے جیت لیا۔ وادی چترال کی پرفضا مقام شندور میں بادشاہوں کے کھیل پولو فیسٹیول رنگارنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔
پاکستان آرمی فزیکل ٹریننگ سکول ایبٹ آبادکے پیرگلائیڈراورآرمی کے ایس ایس جی کمانڈوز نے پیراجمپنگ کا مظاہرہ پیش کیا۔ فیسٹیول میں ہزاروں کی تعداد میں مقامی اور دیگر ملکی و غیرملکی سیاحوں کی شرکت۔
اختتامی تقریب میں ایف سی نارتھ اور گلگت بینڈ کی شاندار پرفارمنس پیش کی۔ شندور پولو فیسٹیول ٹورازم اتھارٹی،ہیڈ کوآرٹر الیون کورپشاور، فرنٹیئر کورنارتھ، ضلعی انتظامیہ چترال کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔
فیسٹیول میں گلگت بلتستان اور چترال کی موسیقی محفل کا بھی انعقاد کیاگیا۔فیسٹیول کے دوسرے روز شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیاگیا۔