ژوب:بلوچستان اور خیبرپشتونخوا کے سرحد کے قریب دانہ سر مغل کوٹ کے قریب بارش کے دوران مسافر بس پھسل کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 20مسافر جاںبحق جبکہ 11زخمی ہوگئے۔
وزیراعظم شہبازشریف،وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے راولپنڈی سےکوئٹہ جانے والی بس کے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر رنج کا اظہار کیا ہے۔شہباز شریف نے زخمیوں کو فوری اوربہترین طبی امداد پہنچانےکی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان اور خیبرپشتونخوا کے سرحد کے قریب دانہ سر مغل کوٹ کے قریب بارش کے دوران مسافر بس پھسل کر گہری کھائی میں جا گری حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 20افراد جاںبحق جبکہ 11زخمی ہوگئے ہیں۔
لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیاگیاہے جاںبحق ہونے والوں میں محمد نواز ولد عاصم خان، سکنہ ضلع ژوب،سرور خان ولد عاصم خان سکنہ ژوب، یار محمد ولد اللہ داد (بس ڈرائیور) سکنہ لورالائی ،ذوالفقار ولد گل بہارسکنہ لاہور، محمد ابراہیم ولد گل محمد، کچلاک،حبیب اللہ ولد محمد خان، عصمت اللہ ولد علی محمدسکنہ قلعہ سیف اللہ، بہاﺅ الدین ولد عبدالحمیدسکنہ پشین، نامعلوم السم، نور شاہ سکنہ قلعہ سیف اللہ، علاﺅ الدین ولد عبدالکریم سکنہ زیارت، عامر حمز ولد محمد لاج سکنہ پشین،سید عتیق الرحمن ولد سید سعداللہ سکنہ کچلاک، عبدالوارث ولد سراج الدین سکنہ پشین، مومانی ولد حنزرگل سکنہ ہری پور، محمدادریس سکنہ زیارت، عزیز اللہ ولد امین اللہ سکنہ ہری پور، حضرت سکنہ مانسہرہ ،فدا محمد سکنہ قلعہ عبداللہ جبکہ زخمیوں میں انوار الحق سکنہ کوئٹہ،مبارک ولد محمد علی(پاک آرمی) سکنہ سکردو، محمد اورنگزیب ولد نصیب اللہ سکنہ قلعہ عبداللہ، نوید ولد محمد طاہر سکنہ لورالائی ،عبدالفتیح ولد محمد یار ،شاہد اللہ ولد عبدالمتین(پاک آرمی) ،عبدالغنی ولد نورالحق ،ناظر ولد اکبر حسین (پاک آرمی) سکنہ کوئٹہ، عبدالحق ولد شادی خان، سردار محمد ولد راز محمد سکنہ قلعہ عبداللہ، محمد اللہ ولد نصیب اللہ، رفیع اللہ ولد عبدالشفاء(بس منشی) لورالائی شامل ہیں ،بس میں 7طلباءشامل تھے جو اسلام آباد میں تعلیم حاصل کررہے تھے۔
اسسٹنٹ کمشنرشیرانی کا کہنا ہےکہ حادثہ خیبرپختونخوا کی حدود میں پیش آیا، کوچ راولپنڈی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ خیبرپختونخوا کی حدود میں کھائی میں جاگری، حادثے میں 20 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔