ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ، پاکستان کو چوتھی پوزیشن واپس مل گئی 

لاہور: آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ میں آسٹریلیا کی مہربانی سے پاکستان کو چوتھی پوزیشن واپس مل گئی، کینگروز تاحال ٹاپ پر موجود ہیں۔

تفصیلات کے بعد آسٹریلیا کی گال ٹیسٹ میں سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست کے بعد آئی سی سی چمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر تبدیلیوں میں پاکستان کو چوتھی پوزیشن پر واپس آنے کا موقع ملا، قومی ٹیم اب بھی اپنے بقیہ 7 میں سے 5 میچز جیت کر فائنل تک رسائی کا موقع پا سکتے ہیں۔

پاکستان ٹیم کی اگلی سیریز رواں ماہ سری لنکا میں ہے جہاں دونوں میچز میں کمزور میزبان ٹیم پر ہاتھ صاف کرنے کا سنہری موقع میسر آئےگا، پاکستان کو ہوم گراؤنڈز پر انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کھیلنا ہیں،ہوم سیریز میں 2 مقابلے نیوزی لینڈ سے بھی ہوں گے۔ موجودہ پوزیشن کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم پہلے، جنوبی افریقہ دوسرے، بھارت تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر موجود ہے جبکہ سری لنکا پانچویں پوزیشن پر چلا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں