ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی بحران: حکومت نے ایل این جی کارگوز کی درآمد کے لیے بولیاں طلب کرلیں

اسلام آباد: بجلی بحران میں کمی کے لیے حکومت نے دس عدد ایل این جی کارگوز کی درآمد کے لیے کمپنیوں سے بولیاں طلب کرلیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کی بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں، حکومت نے دس عدد ایل این جی کارگوز کی درآمد کے لیے ٹینڈر جاری کردیے۔

ٹینڈر میں پاکستان ایل این جی نے کارگوز کی فراہمی کے لیے بولیاں طلب کرلی ہیں، ٹینڈر جولائی، اگست اور ستمبر کے کارگوز کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

ٹینڈر کے مطابق جولائی کے لیے دو، اگست کے لیے پانچ  کارگوز کے لیے بولیاں طلب کی گئی ہیں جب کہ ستمبر کے لیے تین کارگوز منگوانے جارہے ہیں۔

تمام کارگوز کے لیے بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ سات جولائی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں