ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائیجیریا: کلیسا میں یرغمال بنائے گئے 77 افراد رہا کروا لئے گئے

نائیجیریا کے صوبہ اوندو کے ایک کلیسا میں یرغمال بنائے گئے 77 افراد کو رہا کروا لیا گیا ہے۔

قومی ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق صوبہ اوندو سے منسلک علاقے والنٹینو کے ایک کلیسا کی زیر زمین منزل میں پوپ کی طرف سے 77 افراد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔

محلّے کے رہائشیوں کی فراہم کردہ معلومات کے نتیجے میں 23 بچوں سمیت 77 یرغمالیوں کو رہا کروا لیا گیا ہے۔

اوندو پولیس کے شعبہ تعلقات عامہ سے فنمیلاو اودنلامی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پوپ کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں