ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوپن ہیگن کے شاپنگ مال پر مسلح حملہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن  کے ایک شاپنگ مال میں مسلح حملہ ہوا ہے ۔

 مقامی ادارہ پولیس ترجمان سورن تھامس کےمطابق یہ واقعہ  اماگار نامی علاقے میں واقع ایک شاپنگ مال میں پیش آیا جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔

 اس حملے کے بد  ایک مشتبہ شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے جس کی عمر 22 سال ہے اور وہ مقامی باشندہ ہے۔

تھامس نے بتایا ہے کہ  پولیس نے تفتیش جاری رکھی ہوئی ہے ، دہشتگردی کا شبہ بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا  جا سکتا ہے، مزید تفصیلات تفتیش کے بعد ہی سامنے آ سکیں گی ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں