ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی: 'آتماجا' کا موبائل گائیڈڈ میزائل سسٹم کے ساتھ پہلا تجربہ

ترکی کے گائیڈڈ میزائل آتماجا  کا پہلی دفعہ موبائل گائیڈڈ میزائل سسٹم سے تجربہ کیا گیاہے۔

ترکی وزارت دفاع کے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خشکی سے خشکی پر مار کرنے والے قومی گائیڈڈ میزائل آتماجا سے پہلی دفعہ موبائل گائیڈڈ سسٹم کے ذریعے خشکی سے سطح سمندر کے ہدف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

بیان کے مطابق تجرباتی فائر بحیرہ اسود میں کیا گیا اور کامیابی سے مکمل ہوا ہے۔

بیان کے ساتھ تجرباتی فائر کی ویڈیو بھی شئیر کی گئی ہے۔

صدارتی دفاعی صنعت کے سربراہ اسماعیل دیمیر نے بھی کہا ہے کہ” آتماجا میزائل کو خشکی سے فائر کیا گیا ہے۔ میں راکٹ سان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔  میری دعا ہے کہ میزائل ہماری  مسلح افواج کے لئے خیر و برکت کا وسیلہ بنے”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں