ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی کی طرف سے اٹلی کے ساتھ اظہارِ تعزیت و افسوس

ترکی نے، الپس پہاڑی سلسلے کے اٹلی کے حصے میں برفانی تودے تلے دب کر ہلاک ہونے والوں کے لئے، تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

ترکی وزارت خارجہ کے جاری کردہ تحریری بیان میں ، کل الپس پہاڑی سلسلے کے اطالوی حصے میں واقع کوہِ مرمولادا کی چوٹی سے ٹوٹنے والے برفانی تودے کے نیچے دب کر ہلاک، زخمی اور لاپتہ  ہونے والوں کے لئے  تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ ” ہم اٹلی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔ ہم، زخمیوں کے لئے عاجل صحتیابی کے اور لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کے  متمنی ہیں”۔

واضح رہے کہ اطالوی ذرائع ابلاغ نے کل  پیش آنے والے حادثے میں 6 افراد کی ہلاکت، 8 کے زخمی ہونے اور 10 کے لاپتہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

امدادی کام جاری ہونے کی بھی اطلاع دی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں