ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی سفیر کا نیول ہیڈ کوارٹرزکا دورہ، میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اپنے دورے کے موقع پر سعودی سفیر نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف اور معزز مہمان نے خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی۔ سعودی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں