ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی ٹوئنٹی سیریز، انگلینڈ کی سیکورٹی ٹیم آئندہ ہفتے پاکستان پہنچے گی

لاہور: پاکستان کے خلاف سات ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز سے قبل انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی سیکیورٹی ٹیم اگلے ہفتے پاکستان پہنچے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کی سیکیورٹی ٹیم ہوٹل ک اطراف اور اسٹیڈیم کے راستے سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لے گی، سیریز کا انعقاد تین شہروں راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں ہونے کا امکان ہے تاہم ابھی تک اس کی کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

رپورٹ میں بنایا گیا ہے کہ انگلش بورڈ کی سیکیورٹی ٹیم ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کا بھی دورہ کرے گی کیونکہ پی سی بی کچھ میچز ملتان میں شیڈول رکھنے کا خواہاں ہے تاہم تین شہروں میں دو مقامات پر سیریز کھیلنے کی توقع کی جارہی ہے۔انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 15 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کرے گی جبکہ تین ہفتوں پر متشمل دورے کے دوران پاکستان 7 میچز کی میزبانی کرےگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں