ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو کے فور منصوبے کے افتتاح سے روک دیا

shahbaz sharif announce celebration of 75 years of pak us relations

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کے دورے کا نوٹس لیتے ہوئے کے فور4 منصوبے کے افتتاح سے روک دیا ۔

خبر رساں اداروں کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے دورے کے شیڈول کا نوٹس لے لیا۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ٹھٹھہ  کی طرف سے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں مؤقف اختیار کیاگیا ہے کہ انتخابات تک کسی منصوبے کا آغاز یا افتتاح نہیں ہوسکتا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیاجاچکا ہے۔ شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت پولنگ 24 جولائی کو ہو گی۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق انتخابات کے شیڈول کے بعد یہ دورہ نہیں کیا جاسکتا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نے گریٹر کراچی واٹر سپلائی اسکیم کے فور منصوبے کے آغاز کے لیے ٹھٹھہ  کا دورہ کرنا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں