ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اوپن یونیورسٹی نے 8جولائی کو ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2021ءکے پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ، ایم اےاورایم ایس سی )اوڈی ایل(پروگراموں کے امتحانات ملک بھر میں جاری ہیں۔

 8سے 12جولائی تک عیدالاضحی کی سرکاری تعطیلات کی بناءپر شعبہ امتحانات نے 8جولائی کو منعقد ہونے والے امتحانات ملک بھر میں ملتوی کردئیے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

شعبہ امتحانات کے جاری کردہ اس مراسلے کے مطابق 8جولائی کومنعقد ہونے والے پرچے اب 19جولائی کو لئے جائیں گے۔امتحانی مرکز اور اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور پہلے سے جاری کردہ رول نمبر سلپس نئی تاریخ کے لئے کارآمد ہوں گی۔

واضح رہے کہ اِن امتحانات کی ڈیٹ شیٹ میں 9سے 12جولائی تک پہلے ہی کوئی پرچہ نہیں رکھا گیا ہے، عیدالاضحی کی سرکاری تعطیلات کے بعد پہلا پرچہ 13جولائی کو ہوگا۔

 علاوہ ازیں نئے سمسٹر خزاں 2022ءکے پہلے مرحلے کے داخلے 15جولائی سے شروع ہوں گے۔

 پہلے مرحلے میں میٹرک )جنرل(، ایف اے)جنرل(، میٹرک درس نظامی)ثانویہ عامہ(، ایف اے درس نظامی )ثانویہ خاصہ( اور آئی کام پروگرامز کے علاوہ پی ایچ ڈی ، ایم فل اور بی ایس )فیس ٹو فیس(پروگرامز بھی شامل ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں