ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اینکر پرسن عمران ریاض اسلام آباد انٹر چینج سے گرفتار

اینکر پرسن عمران ریاض کو اسلام آباد انٹر چینج سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ انہیں اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کیا گیا جہاں وہ بدھ کو ہونے والی اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنی پیشی کے لئے آ رہے تھے۔

ہم نیوز سے منسلک صحافی شیرین زادہ نے اپنی ٹوئیٹ میں بتایا کہ عمران ریاض خان کی گرفتاری کے وقت کئی پولیس موبائل موجود تھیں۔ پولیس ان کو اٹک کی طرف لے جا رہی تھی۔ "میں بھی ان کے ساتھ ہوں۔ ہم موبائل گاڑیوں کا تعاقب کر رہے ہیں”۔

دوسری جانب پولیس نے بھی عمران ریاض خان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف پنجاب کے ضلع اٹک میں مقدمہ درج ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمران ریاض خان کی گرفتاری قابلِ مذمت ہے. رائے کے اظہار کا جواب دلیل سے دیا جاتا ہے گرفتاری سے نہیں.

فرخ حبیب نے بھی اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ عمران ریاض کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔ اختلاف رائے کو ایسے طاقت کے زور پر دبایا نہیں جا سکتا۔ جو آپ کو یہ مشورے دے رہا وہ آپ کا دوست نہیں دشمن ہے۔

فواد چودھری نے لکھا کہ آج پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز پریس کلبوں کے سامنے ملک بھر میں عمران ریاض خان کی گرفتاری اور آزادی اظہار کو دبانے کی کوشش کے خلاف احتجاج کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں