ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایکنک نے حیدرآباد تا سکھر موٹر وے تعمیر کی منظوری دیدی

 اسلام آباد : وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی(ایکنک ) کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراءاحسن اقبال، سید نوید قمر، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے وزراءسمیت سیکرٹریز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایکنک نے بلٹ آپریٹ ٹرانسفر کی بنیاد پر حیدرآباد تا سکھر موٹر وے کی تعمیر کی منظوری دیدی نظرثانی منصوبے پر 308 ارب سے زائد کی لاگت آئے گی نیشنل ہائی وے اتھارٹی حیدرآباد اور سکھر کے درمیان 306 کلومیٹر طویل، 6 لین چوڑی شاہراہ تعمیر کرے گا۔ اینک نے لاہور تا سیالکوٹ موٹروے چار لین کی لنک ہائی وے کی تعمیر کی بھی منظوری دی۔

اجلاس میں ایکنک نے 25.50 ارب کے پنجاب اربن لین سسٹمز انہانسمنٹ پروجیکٹ کی اور ورسک روڈ سے ناصر باغ روڈ تک رنگ روڈ کے شمالی حصے کی تعمیر کے منصوبے کی بھی منظوری دی۔ خیبر پختونخواہ کی حکومت منصوبے پر 16.48 ارب روپے کی مکمل فنڈنگ اور عملدرآمد کرےگی پروجیکٹ میں 6 لین کی 8.7 کلومیٹر شاہراہ تین سالوں میں مکمل ہوگی ۔

ایکنک نے بلوچستان میں 13.24 ارب کے نظرثانی شدہ منگی ڈیم کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی۔ کوئٹہ شہر سے 60 کلومیٹر مشرق میں دریائے خوست پر یہ ڈیم تعمیر کیا جائےگا۔ اجلاس میں ایکنک نے کراچی شہر کے لیے اورنگی نالے اور گجر نالے کی بحالی کے منصوبوں کی بھی منظوری دی۔ ان منصوبوں کی نظرثانی شدہ لاگت بالترتیب 15 اور 14.85 ارب ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں