ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اسلامی آزاد کشمیر کا لوڈشیڈنگ کیخلاف دھرنے کا اعلان

اسلام آباد: جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے قائمقام امیر شیخ عقیل الرحمن ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے آزادکشمیر میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے حکومت نے لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی تو جماعت اسلامی آزادکشمیر کے تمام داخلی راستوں پر دھرنا دے گی۔

شیخ عقیل الرحمن نے کہا کہ آزادکشمیر کے پانیوں سے پیدا ہونے والی بجلی پنجاب میں صفر لوڈ شیڈنگ سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کی جارہی ہے کشمیریوں کا کیا قصور ہے کہ بجلی پیدا یہاں سے ہو اور یہاں کے لوگوں کو اس سے محروم رکھا جائے۔

انہوں نے کہاکہ  جماعت اسلامی 8جولائی کوشہید کشمیربرہان مظفر وانی کی چھٹی برسی پورے آزادکشمیر ،گلگت بلتستان اور بیرون ممالک میں منائے گی،مقبوضہ کشمیر کا بچہ بچہ برہان مظفر وانی کا کردار ادا کررہا ہے۔

رہنما جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ  ہندوستان طاقت کی بنیاد پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا بیس کیمپ کے عوام صبح آزادی تک کشمیریوں کے شابہ بشانہ رہیں گے ،کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ہندوستان نوشتہ دیوار پڑلے کشمیرکو آزاد ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں