برطانوی امور خارجہ کے مطابق،تہران میں متعین نائب برطانوی سفیر گائلز وٹیکار کی طرف سے ایران میں میزائل تجربات کے حامل علاقوں کی مٹی جمع کرنے پر حراست میں لیے جانے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔
امور خارجہ کے ایک ترجمان نے ایرانی پریس میں شامل ان خبروں کے حوالے سے اسکائی نیوز سے گفتگو کرتےہوئے بتایا کہ ایران میں برطانوی سفارت کار کی حراست سے متعلق خبریں غیر مصدقہ ہیں۔
یاد رہے کہ ایرانی تسنیم خبر ایجنسی نے بتایا تھا کہ وٹیکار اور ان کے چند ساتھیوں نے کرمان میں واقع شہداد نامی ریگستان میں میزائل تجربات کے حامل ممنوعہ علاقے سے مٹی کے بعض نمونے لیے تھے جس پر پاسداران انقلاب نے انہیں حراست میں لیا تھا۔
ایجنسی کا کہنا تھا کہ وٹیکار کی سوار گاڑی سے متعلق ڈرون سے لیے گئے بعض مناظر بھی موجود تھے جنہیں ایرانی سرکاری ٹی وی پرنشر کرنے کے بعد وٹیکار کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔