ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ 28 اگست کو ہوگا

کولمبو: ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کے لیے سری لنکا کو ایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی) سے اجازت مل گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ شیڈول کے مطابق سری لنکا میں ہو گا اور ایونٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ایشیا کپ کا کوالیفائنگ راونڈ 21 اگست سے شروع ہو گا جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ 28 اگست کو ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق ایونٹ کے باضابطہ شیڈول کا اعلان جلدکیا جائے گا۔پاکستان بھارت، سری لنکا، افغانستان اور بنگلا دیش مین راونڈ میں شامل ہیں جب کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، نیپال، عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں کوالیفائنگ راونڈ کھیلیں گی۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں ہونے والا ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں