ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانوی وزیراعظم کا عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان

لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پارٹی عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا، نیا وزیر اعظم اور پارٹی سربراہ آنے تک عہدے پر اپنے فرائض انجام دیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن 50 وزرا اورمشیر ان کے استعفی کے بعد خود بھی مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ نیا لیڈر آنے تک ذمہ داری نبھاؤں گا اور  نئے لیڈر کو میری مکمل سپورٹ حاصل ہو گی۔

خیال رہے کہ برطانوی وزیر اعظم نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ معاشی دباؤ اور یوکرین جنگ کے باعث پیدا صورتحال کے درمیان ان کا عہدہ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں اور وہ ملک کی بہتری اور مفاد کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں