ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت: حجاب کرنے کی سزا، مسلمان لڑکیوں کا اسکول بند

نئی دہلی: مودی سرکار میں مسلمان لڑکیوں کو تعلیم کے حق سے بھی محروم کردیا گیا، کرناٹک میں طالبات کے حجاب کرنے پر مسلمان لڑکیوں کا اسکول بند کردیا گیا۔

غیر ملکی  میڈیا رپورٹس کے مطابق کرناٹک میں مسلمان لڑکیوں کا فاروقیہ اسکول بند کردیا گیا۔ اسکول کو حجاب پرپابندی کی خلاف ورزی کا بہانہ بنا کر بند کیا گیا۔

 مقامی حکام نے مسلمانوں کے خلاف روایتی ہندوانتہاپسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ کی اسکول کھولنے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب تک طالبات حجاب کے بغیر نہیں آئیں گی اسکول نہیں کھولا جائے گا۔

فاروقیہ اسکول میں آٹھویں سے دسویں جماعت تک کی ساڑھے چار سومسلمان طالبات زیرتعلیم ہیں۔ طالبات نے بند اسکول کے سامنے احتجاج کیا اوربھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے لگایا گیا نعرہ ’بیٹٰی پڑھاؤ، بیٹی بچاؤ‘ لگاتے ہوئے اسکول کھولنے کا مطالبہ کیا۔کچھ طالبات پورے تعلیمی سال کی محنت ضائع ہونے پرجذبات قابومیں نہ رکھ سکیں اورروپڑیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں