ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

اسٹار: ” نیٹو میں   فیتو   کا  ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر  اندراج "

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ  یورپی یونین  میں   اس سے قبل  دہشت گرد تنظیم کے طور پر    درج  PKK کے علاوہ اب ترکی کی  دیگر دہشت گرد تنظیموں  PYD/YPG اور  فیتو کو بھی  نہ

 

روزنامہ حریت: ” ایردوان : صومالیہ کے لیے ہماری امداد کی رقم 1 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے”

صدر رجب طیب ایردوان اور صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود نے صدارتی کمپلیکس میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر صدر  ایردوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  گزشتہ 10 سالوں میں ہم نے صومالیہ کو جو امداد فراہم کی ہے وہ 1 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ آج مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ صومالیہ نے کئی شعبوں میں ترقی کی ہے۔

روزنامہ خبر ترک : آقار ” ہم غلہ راہداری کے  لیے اپنی بھر پور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں "

یوکرین کی بندرگاہوں سے اناج سے لدے بحری جہازوں کو نکالنے کے لیے بنائے جانے والے "اناج راہداری” کے بارے میں وزیر قومی دفاع  حلوصی  آقار نے کہا، "ہم مستقبل قریب میں مثبت نتائج حاصل کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  ترکی  کی  بین الاقوامی سطح پر کوششوں کو سراہا جا رہا ہے۔

 

روزنامہ وطن: "عبدالحمید  خان ڈرلنگ جہازفرائضِ  منصبی کے لیے  تیار "

توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر  فاتح  دونمیز نے ترکی کے چوتھے ڈرل جہاز کی تیاریوں کا جائزہ  لیتے ہوئے کہا ہے کہ   

روزنامہ وطن: "عبدالحمید  خان ڈرلنگ جہاز  دنیا کے 5 بحری جہازوں میں سے ایک ہے جنہیں ترکی نے اپنے بیڑے میں شامل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ  جہاز رواں سال کے ششماہی میں  اپنے فرائض سر انجام  دینا شروع کردے گا اور  ماہ  اگست میں  یہ غالباً بحیرہ روم  میں اپنے فرائض سر انجام دے گا۔

 

روزنامہ ینی شفق: ” یونانی کرنل،   ہم   ترکی کے خلاف  خوامخواہ ہی مسلح ہو رہے ہیں  "

یونانی فضائیہ  کے  ایک کرنل نے کہا ہے کہ  یونان کا ترکی سے موازنہ افسوس کا باعث ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم   ترکی کے خلاف  خوامخواہ ہی مسلح ہو رہے ہیں  ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ترکی کی فوجی صلاحیتوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں