ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیلاب میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو 10 لاکھ امداد دینے کا اعلان

اسلام آباد: ملک میں بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں جب کہ حکومت نے  جاں بحق ہونے والے فی فرد کے اہل خانہ کے لیے 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امدادی پیکج کے تحت امدادی رقم کا 50 فیصد وفاقی حکومت جبکہ 50 فیصد  متعلقہ صوبائی حکومتیں فراہم کریں گی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق ہونے والوں کی بھرپور امداد یقینی بنائی جائے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا بارشوں اور سیلاب سے متاثرین کے لئے بڑے پیکج کا اعلان،  وزیراعظم   نے  حالیہ سیلاب اور بارشوں سے وفات پانے والوں کے بچوں اور اہل خانہ کی ہنگامی مالی امداد کی منظوری دی ہے۔

وزیراعظم نے سیلاب اور بارشوں سے وفات پانے والے فی فرد کے لئے 10 لاکھ روپے کی امداد دینے کا حکم دے دیا ہے۔  اموات پر دی جانے والی امدادی رقم کا 50 فیصد وفاقی حکومت جبکہ 50 فیصد کی رقم متعلقہ صوبائی حکومتیں فراہم کریں گی۔

وزیراعظم  شہباز شریف نے سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق ہونے والوں کی بھرپور امداد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں