کولمبو: قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے سری لنکا پہنچ گئی جہاں وہ سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔
سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کولمبو پہنچ گئی ہے۔بابر اعظم کی قیادت میں زیادہ تر کھلاڑی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر سے پی سی بی کی گاڑی میں علامہ اقبال ائیرپورٹ پہنچے اور کولمبو کے لیے روانہ ہوئے۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز گھروں سے ائیرپورٹ آئے، کھلاڑیوں نے لاونچ میں جانے سے پہلے مداحوں کے ساتھ سلیفیاں بھی بنوائیں۔
And our boys are off to Sri Lanka for the Test series
#SLvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/UasT3XwwfI
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 5, 2022
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ سولہ جولائی سے شروع ہوگا، دوسرا ٹیسٹ چوبیس جولائی سے طے ہے۔
منبع: ایکسپریس نیوز
The post قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں کولمبو پہنچ گئی appeared first on شفقنا اردو نیوز.
