کولمبو: قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے سری لنکا پہنچ گئی جہاں وہ سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔
سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کولمبو پہنچ گئی ہے۔بابر اعظم کی قیادت میں زیادہ تر کھلاڑی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر سے پی سی بی کی گاڑی میں علامہ اقبال ائیرپورٹ پہنچے اور کولمبو کے لیے روانہ ہوئے۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز گھروں سے ائیرپورٹ آئے، کھلاڑیوں نے لاونچ میں جانے سے پہلے مداحوں کے ساتھ سلیفیاں بھی بنوائیں۔
And our boys are off to Sri Lanka for the Test series 🛫#SLvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/UasT3XwwfI
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 5, 2022