وزیر خارجہ میولود چاوش اولو جو ان دنوں G20 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے انڈونیشیا میں ہیں، نے میکسیکو کے وزیر خارجہ مارسیلو ایبرارڈ سے ملاقات کی ہے۔
وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس ملقات کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دائرہ کار میں ، ہم نے اپنے میکسیکن ہم منصب کے ساتھ (باہمی) اعلیٰ سطحی دوروں کی تیاریوں اور یوکرین سمیت علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
دوسری جانب وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کی صڈارت میں MIKTA (میکسیکو، انڈونیشیا، جمہوریہ کوریا، ترکی اور آسٹریلیا) کے وزرائے خارجہ کا 21 واں اجلاس شروع ہو گیا ہے۔