ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان نے من گھڑت بھارتی ڈوزئیر مسترد کردیا

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے بھارتی فوج کی جانب سے پاکستان کے خلاف ڈوزئیر کے اجرا پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے جھوٹے من گھڑت ‘نام نہاد’ ڈوزیئر کومسترد کردیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ڈوزیئر کا مواد غلط معلومات، جعلی دعووں کی بنیاد پر تیار کیا گیا، جس کا مقصد بھارت کی  جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے دنیاکی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حالیہ دنوں میں مقبوضہ کشمیر، ادھے پور اور دیگر مقامات پر تشدد کرنے والوں کے بی جے پی سے روابط کا پتہ چلا ہے، پاکستان نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے ناقابل تردید ثبوت دنیا کے ساتھ پیش کیے۔

دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ ہم نے ہندوستان کی پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کو دستاویزی شکل دی، جس کے جواب میں بھارت نے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے بجائے فرضی اکاوٴنٹس پیش کئے، پاکستان پر دہشت گردی کے بے بنیاد الزامات لگانے کی بھارتی سازشیں بے نقاب ہو رہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں