ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سید طلعت حسین نے نواز شریف پر کرپشن الزامات کی حقیقت بے نقاب کردی

سید طلعت حسین نے کہا ہے کہ صحافی پروپگینڈا کا حصہ بننے سے بری الذمہ نہیں ہو سکتے۔ ماضی میں اہم معتبر شخصیات نے میرے سامنے بھی نواز شریف کی اربوں کی کرپشن پکڑنے کا دعویٰ کیا تھا۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دی فرنٹ” میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ ایک اہم شخصیت نے مجھے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا سنگاپور میں ایک ارب ڈالر کا اکائونٹ پکڑا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے سامنے دعویٰ کیا گیا کہ ہمارے پاس نواز شریف کیخلاف شواہد موجود ہیں، آپ ان کیخلاف اپنے شو میں بات کریں۔ تاہم میں نے مسلم لیگ ن کا موقف لینے کے بغیر ایسا کرنے سے صاف انکار کر دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے انکار سے وہ معتبر شخصیت سخت ناراض ہو گئی تھی۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب مسلم لیگ ن کو بالکل سیاسی طور پر دیوار کیساتھ لگا دیا گیا تھا۔ ہم نے منع کرنے کے باوجود ن لیگ کی قیادت سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس دعوے کو جھوٹ قرار دیا تھا۔

انہوں نے دلچسپ قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے کہا کہ جس شخص نے بھی آپ کو یہ بات کہی ہے، برائے مہربانی ان سے کہیں 90 فیصد وہ رکھ لیں، اس میں سے صرف 10 فیصد ہمیں دے دیں۔

سید طلعت حسین کا کہنا تھا کہ یہ سٹوری بعد میں بری طرح پٹ گئی تھی۔ اگر میں بھی اس معتبر شخصیت کی بات مان لیتا اور ٹی وی پر بیٹھ کر بغیر تصدیق کے اس خبر کو رپورٹ کر دیتا تو میں بھی اس پراپگینڈا کا حصہ بن جاتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں