ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم محمد شہبازشریف کی ترک سفیر مہمت پاچا جی نسے ملاقات

 وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد، مفاہمت اور قومی نصب العین میں ایک دوسرے کی حمایت کے تناظر میں بے مثال ہیں۔

انہوں نے یہ بات ترکی کے نئے سفیر  مہمت پاچا جی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کے روزاسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے امیدظاہر کی کہ ترکی کے سفیر کی تعیناتی کے دور میں خصوصاً تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم ہو گا۔

انہوں نے جموں و کشمیر کے تنازعے پر ترکی کی غیرمتزلزل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ترکی کے اہم مفادات کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

شہبازشریف نے کہا کہ وہ اعلیٰ سطح کی تذویراتی تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس میں ترک صدر رجب طیب اردوان کا خیرمقدم کرنے کے خواہاں ہیں جو اس سال ستمبر میں اسلام آباد میں ہو رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں