ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ووٹر لسٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاسکتی،ترجمان الیکشن کمیشن

اسلام آباد: ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں 17جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات پرانی حتمی انتخابی فہرستوں پر ہو نگے،قانون کے مطابق الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد ووٹر لسٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاسکتی۔

ترجمان نے کہاکہ میڈیا پر چلنے والے ووٹ اندراج کے بیانات بے بنیاد ہیں اور حقیقت کے بر عکس ہیں،یہ سراسر پروپیگنڈا مہم  ہے جس کے ذریعے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے، پنجاب کے 20 حلقوں میں 17جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات پرانی حتمی انتخابی فہرستوں پر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  الیکشن کمیشن کی طرف سے شیڈول کے اعلان کے بعد انتخابی فہرست منجمند کر دی جاتی ہے  تاکہ پولنگ اسکیم بنانے میں آسانی ہو،قانون کے مطابق الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد ووٹر لسٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاسکتی، نہ ہی کوئی ووٹ درج کیا جاسکتا ہے نہ خارج کیا سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں