کراچی: شہر قائد میں بارش میں پھنسے لوگوں کی مدد کے لیے الخدمت کے رضاکار سڑکوں پر موجود ہیں، ہر مشکل گھڑی میں عوام کی مدد کرنے والی الخدمت نے ہمیشہ شہر کے باسیوں کی مدد کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے،سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی کے باعث شہر کے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، ایسے میں الخدمت کے رضارکار اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لیے کئی کئی فٹ کھڑے پانی میں سڑکوں پر لوگوں کی مدد کرنے کے لیے موجود ہیں۔
شہر قائد میں صبح سے مختلف وقتوں میں بارش ہونے کی وجہ سے کراچی کے علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ، جس کی وجہ سے راہ گیروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، ایسے میں الخدمت کے رضاکاروں نے آگے بڑھ کر بارش میں پھنسی بند گاڑیوں ، موٹرسائیکلز اور لوگوں کو محفوظ مقام تک پہنچانے کیلیے اپناکردار ادا کیا۔
الخدمت کے رضاکاروں کی بے لوث خدمت کو دیکھتے ہوئے عوام نے جوانوں کے حوصلے مزید بڑھانے کے لیے تعریف کرتے ہوئے کہاکہ شہر قائد میں اگر کسی نے مشکل وقت میں لوگوں کی مدد کی ہے تو وہ الخدمت ہے، کورونا ہویا بارش ہر وقت الخدمت کے رضاکار ہمیں لوگوں کی مدد کرتے ہوئے نظر آئے ہیں۔