بدین: ضلع بدین میں بارش کے دوران قدرتی آفات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کےمطابق بدین کے مختلف دیہی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث 2 افراد جاں بحق ہوئے۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گاﺅں جانبجودھل میں آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جاں بحق ہوا جب کہ گاﺅں مڑھ میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہلاکت ہوئی۔
خیال رہے کہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،سندھ حکومت کے ناقص کارکردگی کےباعث اب تک مختلف حادثات میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔