ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جو بائیڈن ترکی کے ایف۔ 16 طیاروں کی جدت کے حق میں ہیں، جونز

امریکی دفتر ِ خارجہ  کے یورپ و یوریشیا امور  کے انڈر سیکرٹری  ڈگ جونز کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن  ترکی کی ایف۔ 16  فلیٹ کو جدید بنانے کی منصوبہ بندی کی  حمایت کرتے ہیں اور  وہ  اس معاملے میں کانگرس  کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

ڈوگ جونز نے واشنگٹن  کے”فارن پریس سنٹر” میں صحافیوں کو گزشتہ ہفتے ہسپانوی  دارالحکومت میڈرڈمیں منعقدہ نیٹو سربراہی اجلاس کے نتائج سے آگاہ کیا۔

جونز نے کہا کہ 24 فروری سے جاری روس یوکرین جنگ کی وجہ سے نیٹو پہلے سے بھی زیادہ  باہم مربوط اتحاد بن گیا ہے، اور سویڈن کی نیٹو کو باضابطہ دعوت ایک  "تاریخی قدم ” ہے۔

جونز نے ایک سوال کہ صدر رجب طیب ایردوان اور بائیڈن کی میڈرڈ میں ملاقات کے بعد F-16 کی خریداری اور موجودہ F-16 کو جدید بنانے کی ترکی کی درخواست کا سلسلہ کیسے آگے بڑھے گا؟ کا بھی جواب دیا۔

انہوں نے بتایا کہ F-16 کا معاملہ ایک طویل عرصے سے ایجنڈے پر ہے اور امریکی انتظامیہ نے اس کی حمایت کا اظہار کیا ہے،  صدربائیڈن اس فروخت کی حمایت کرتے ہیں۔ تاہم بائیڈن نے یہ بھی واضح طور پر کہا کہ اس معاملے پر کانگریس کی منظوری ضروری ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس  معاملے پر بات بھی کی ہے۔

ہماری انتظامیہ کا موقف سربراہی اجلاس کے بعد بھی وہی رہا ہے جو اس دوران  تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں