ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سری لنکا میں ہزاروں احتجاجی مظاہرین صدارتی محل میں داخل ہوگئے

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ہزاروں مظاہرین رکاوٹیں توڑتے ہوئے صدارتی محل میں داخل ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے صدر کو بحفاظت نکال لیا۔

مظاہرین نے ایوان صدر پر دھاوا بولا اور ویڈیوز میں بہت سے ایوان صدر میں موجود سوئمنگ پول میں نہاتے نظر آرہے ہیں۔

مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، پولیس نے ہوائی فائرنگ کی اور مظاہرین پر شیلنگ بھی کی۔

معاشی بحران کے پیش نظر مظاہرین کی جانب سے سری لنکا کے صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل مظاہرین گال فورٹ میں داخل ہوگئے، مظاہرین کا گال فورٹ میں داخلہ ممنوع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں